اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مہاتیر محمد کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

مہاتیر محمد کی وزیراعظم ہاؤس آمد، وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملائشیا کے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔یاد رہے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد گزشتہ روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وزیر اعظم عمران خان نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا، معزز مہمان کو ایئر پورٹ پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ ملائشیا پاکستان میں 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔جمعرات کی شام ان کا طیارہ جیسے ہی نور خان ایئربیس پر اترا تو وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی نے طیارے کے قریب جا کر ان کا استقبال کیا اور گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ مہاتیر محمد دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں وزرائے اعظم وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ مہمان وزیراعظم صنعت کاروں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم پاکستان میں آٹو موبائل اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوافسران کے گول میز مذاکرے سے خطاب بھی کریں گے۔ مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اس دورے میں دونوں ممالک اور عوام کے استفادہ کیلئے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات میں اضافہ پرتوجہ مرکوز رہے گی۔رائٹرز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ آج ملائشیا کے سرمایہ کاروں کیساتھ 90 ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو نگے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہا رکیا کہ ملائشیا آسیان ممالک تک پاکستان کی رسائی کی راہ بنے گا۔