اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت نے کرتارپور راہداری پرطے شدہ میٹنگ مؤخرکردی

کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ اچانک مؤخر کردی۔دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پراس کی تصدیق کر دی۔

ڈاکٹر فیصل نے مزیدکہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مذاکرات مؤخر کیے جانے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔

اس سے پہلےپاکستان نے ایک بار پھرامن کے لیے پہل کرتے ہوئےبھارتی میڈیا کو واہگہ بارڈر پر کرتارپور راہداری اجلاس کی کوریج کی دعوت دے دی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کو اجلاس کی کوریج کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں، اجلاس 2 اپریل کو ہوگا، بھارتی صحافی ویزا درخواست جمع کرا سکتے ہیںڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت نے کوریج کیلئے صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا، کرتار پور راہداری سنگ بنیاد کی تقریب کیلئے 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے دیئے تھے، 30 بھارتی صحافیوں نے تقریب کی کوریج کی۔یاد رہے اس سے قبل کرتا رپور راہداری کے معاملے پر بھارت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی صحافیوں کو کرتار پور راہداری مذاکرات کی اٹاری میں کوریج سے روک دیا تھا۔