اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گجرات :شہری کو بلیک میل کرنیوالے2پولیس ملازمین گرفتار ،5کیخلاف مقدمہ درج۔۔۔

گجرات(اعجاز شاکر سے)گجرات :شہری کو بلیک میل کر کے 33ہزار روپے چھیننے والے دوپولیس ملازمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ڈی پی او گجرات کا رشوت خودبلیک میلرپولیس ملاز مین کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کو نہ صرف محکمہ سے فارغ کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھی بھجوایا جائے گا۔جناح روڈ کے رہائشی حاجی حبیب اللہ کپور نے تھانہ سول لائن میں درخواست دی کہ اس کا بیٹا محمد ابراہیم جو اپنے دوست کو ملنے علی پورہ روڈ پر گیا تو وہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ اشخاص نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے میرے بیٹے کو روک کر تلاشی لینے شروع کر دی اور اس سے ایک عدد موبائل ، ایک لاکٹ اور تین ہزار روپے چھین لئے اور اگلے دن میرے بیٹے کو کال کر کے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور ڈرا دھمکا کر مزید 30000وصول کر لئے۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن توقیر الحسن کو ہدائیت دی کہ تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ملازم کسی شہری کو بلیک میل کرکے رشوت نہ لے سکے ۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے پانچ نامزد ملزمان پر مقدمہ درج کرکے دو پولیس ملازمین ۔فیضان علی ، فیضان حیدراور ان کے ایک ساتھی ضیغم عباس کو گرفتار کر کے بند حوالات دیا جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

گجرات :شہری کو بلیک میل کرنیوالے2پولیس ملازمین گرفتار ،5کیخلاف مقدمہ درج۔۔۔

گجرات :شہری کو بلیک میل کرنیوالے2پولیس ملازمین گرفتار ،5کیخلاف مقدمہ درج۔۔۔رشوت خور پولیس ملازمین کو محکمہ سے فارغ،مقدمہ درج اور جیل بھی بھیجا جائے گا۔ڈی پی او گجراتhttp://www.newsalert.com.pk/?p=165128#NewsAlert #Gujrat #BreakingNews

Gepostet von News Alert Gujrat am Samstag, 30. März 2019