اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گجرات اور کھاریاں سے سینکڑوں معززین DPOآفس پہنچ گئے۔۔۔

گجرات(اعجاز شاکر سے) کھاریاں جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے خون کی ہولی کھیلنے والے تین اجرتی قاتلوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے انجام تک پہنچانے پر گجرات اور کھاریاں کے سینکڑوں معززین ڈی پی او آفس پہچ گئے ڈی پی او سید علی محسن، ایس پی سید مصطفیٰ گیلانی سمیت مقابلہ میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو پھولوں سے لاد دیا شہریوں نے قطار در قطار ڈی پی او کو ہار پہنا کر خراج تحسین پیش کیا ۔ چوہدری جبار اتم ، راجہ نوید اسد اور چوہدری ظہیر احمد گجر نور جمال نے ڈی پی او گجرات کو روائتی پگ پہنائی ۔ جبکہ چوہدری سجاد حید رMD سکائی ویز ، میاں کامران ادریس صدر میرج ہال ایسوسی ایشن کھاریاں، چوہدری راشدصدر انجمن تاجران کھاریاں ، چوہدری رخسار میلو چیئرمین یوسی عادووال، ، چوہدری عدیل ارشد چیئر مین اوور سیز پاکستانیز کمیشن ضلع گجرات ، شہزاد گل، سلیم کمبوہ چیئر مین ق لیگ ، میاں ارشد اقبال اتم ، چوہدری رخسار چیئر مین UCجوڑا ، راجہ عابدچیئر مین UCملاگر ، چوہدری شکیل بہبلی، عثمان عباسی صدر انجمن تاجران کھاریاں، میاں خالد خونن چیئر مین CPLCکھاریاں ، لیاقت قادر ی سیکٹری اطلاعات CPLC، چوہدری احسان چندو سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈی پی او گجرات سید علی محسن ،ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی اور پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیم پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،پھولوں کے ہار پہنائے اور گل دستے پیش کئے، شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس جرائم پیشہ عناصر اور اجرتی قاتلوں کے خلاف بھر پور اندا ز میں کاروایاں کر رہی ہے جس کی بدولت گجرات میں امن امان کی فضاء قائم ہے ۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس مو قع پر تمام سول سوسائٹی ممبران ، تاجران اور شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے نے آج پولیس کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کر کے پولیس کا مورال بلند کیا ۔

گجرات اور کھاریاں سے سینکڑوں معززین DPOآفس پہنچ گئے۔۔۔

گجرات اور کھاریاں سے سینکڑوں معززین DPOآفس پہنچ گئے۔۔۔گل پاشی کرتےہوئے DPOگجرات کو روایتی پگڑی پہنائی گئی،تفصیلات کیلئے لنک کلک کریں۔http://www.newsalert.com.pk/?p=165133#NewsAlert #BreakingNews #Gujrat #Police #DPO

Gepostet von News Alert Gujrat am Samstag, 30. März 2019