اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کا اجلاس ،کون سی قرارداد منظور ہوئی؟؟؟

( گجرات) وقاص احسان
ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کا اجلاس سپیکر چوہدری شعیب رضا کی زیر صدرات منعقد ہوا ،جس میں مختلف قراردادوں کی منظوری سمیت نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں ہونیوالی دہشتگردی کی شد یدمذمت کی گئی ۔جبکہ اپریل میں جشن بہاراں کروانے کی منظور ی بھی دی گئی۔ ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ انشاء اللہ ضلع گجرات میں ترقیاتی کام جاری رہینگے۔ڈاکٹر محمد عباس نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے آنے سے ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈزپر پابند ی لگادی گئی ہے اپوزیشن فنڈز کی بحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اجلاس میں بی بی سمیرا الٰہی کی پہلی مرتبہ شرکت پر چیئرمینوں نے ان کا خیر مقدم کیا ۔اجلاس میں ضلع کونسل آفسران ‘ چیئرمینز،اور کونسلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کا اجلاس ،بی بی سمیرا الٰہی کی پہلی مرتبہ شرکت…U

ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کا اجلاس ،بی بی سمیرا الٰہی کی پہلی مرتبہ شرکت ۔کون سی قرارداد منظور ہوئی۔جانیئے اس رپورٹ میں #Newsalert #Breakingnews #DistrictCouncilGujrat #ZilaCoucilhttp://www.newsalert.com.pk/?p=165148

Gepostet von News Alert Gujrat am Sonntag, 31. März 2019