اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اوورسیز پاکستانی حکومت سےمایوس کیوں؟

پاکستان میں بڑی صلاحیت ہے،اورسیز پاکستانیوں کوملک میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، چوہدری پرویز اقبال لوہسر
بیرون ملک سیاسی جماعتوں کے ونگز کی بجائے ہماری شناخت صرف پاکستانی ہونی چاہیے، چیئرمین یورپین یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن

یورپین یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر بنے نیوز الرٹ کے مہمان۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کا ذوال شروع ہو چکا ہے۔وہاں پاکستانیوں کوحصول روزگار کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔ زیادہ تر پاکستانی بیرون ملک مقیم پاکستانی مزدوری کرتے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ اب پاکستان میں مواقع کی کوئی کمی نہیں۔ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ اپنے ملک میں انویسٹمنٹ کریں اپنے کاروبار کا آغاز کریں۔ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ناران کاغان، گلگت بلتستان اور دیگر علاقے سویٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے سیاستدانوں نے پاکستان کی تصویر مجروح کردی ہے۔یورپ سمیت دیگر ممالک میں سیاسی جماعتوں کے ونگز نہیں ہونے چاہیے ۔ بیرون ملک ہماری شناخت صرف پاکستانی ہونی چاہیے۔