اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت کی جانب سےپھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری میں راولا کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی منصب شہید ہوگئے جب کہ ایک جوان زخمی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مادر وطن کے تین بیٹوں نے فرض کی ادائیگی میں جان قربان کر دی جب کہ پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارت کی جانب سے بھی متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی جوان، عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔