پھالیہ: 6رُکنی صابو ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار۔۔۔

منڈی بہاؤالدین(مرزا قیصر فاروق سے) پھالیہ میں دہشت کی علامت بنا 6رُکنی صابو ڈکیت گینگ گرفتار، تھانہ قادر آباد نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ابرار عرف بارو۔عثمان ۔ عامر۔عدنان اور شیرازسمیت گینگ کے سرغنہ مدثر عرف صابو کوگرفتار کرکےملزمان کے قبضہ سے اسلحہ۔ نقدی اور موبائلز سمیت 3 موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ڈی ایس پی پھالیہ افتخار وریاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صابو ڈکیت گینگ تھانہ قادر آباد۔ بھاگٹ اور تھانہ پھالیہ کی حدودِ میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔