اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حرام کی کمائی سیاستدانوں کو بزد ل بنا دیتی ہے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریلوے کی ڈی ریلمنٹ سے ساری قوم کو تکلیف اٹھانی پڑی اس پر معافی مانگتا ہوں، کام کا جذبہ کم ہوتا جا رہا ہے باتیں زیادہ ہوتی ہیں، پہلی کمیٹی معطل کر کے ہم نے دوسری کمیٹی بنا دی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان کے پاس حرام کی کمائی آجاتی ہیں تو وہ بزدل ہوجاتے ہیں، حمزہ شہباز کے گھر کے باہر صرف 20 بندے بیٹھے ہیں،لاہوریے ان کے حق میں باہر نہیں نکلے۔

شیخ رشید نے کہا 20 ٹرینیں چلائیں گے، پی ایس او کا جلد کنٹریکٹ ملنے والا ہے، 15 اپریل سے رحمان بابا کے ساتھ ایک اے سی کوچ لگا دیں گے، گرین اور جناح میں بچوں کا کرایہ 50 فیصد کر دیا گیا ہے، ایک ماہ تک بچوں کا کرایہ صرف 3 ہزار لیا جائے گا۔