روالپنڈی: بزمِ فکر ِ اقبال کے زیر اہتمام علامہ محمداقبال کی 81ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (عامر عباسی سے)شاعر مشرق ، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 81 ویں برسی کے حوالے سے رپورٹ۔۔۔۔۔۔بزم فکر اقبال کے زیر اہتمام نجی سکول میں راولپنڈی میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی 81 ویں برسی کے موقع پر تعلیم و تربیت میں فکر اقبال ضرورت و اہمیت کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عادل شاہ نے کہا کہ علامہ اقبال کا مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب مسلمانان بر صغیر کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اس لیے آج ہم آذادی سے رہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر تمام چیلنجوں پر قابو پایا جا سکتا ہے اور ان کی شاعری ہماری زندگی بدل سکتی ہے تقریب سے پروفیسر قمر،پروفیسر محمد اصغر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال چاہتے تھے ہم ایک عظیم قوم بنیں اور ہمیں فکر اقبال کو مشعل راہ بناکر آنے والی نسلوں کے لیے کام کرنا ہوگا اور ملک پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہو گا۔