پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا سعدآباد پیلس تہران آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ایران کے وزیراعظم حسن روحانی نے عمران خان کا استقبال کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ میڈیا نمائندگان کے سامنے ہاتھ ملایا۔
#ProAsiatic #Pakistan#Iran #PM Official Visit#
Prime Minister Imran Khan Has arrived in Tehran On his Two day Official Visit To Iran To hold talks with Iranian Leadership on Bilateral and Regional Issues. pic.twitter.com/bTIjrLHoA3
— ProAsiatic.pk (@proasiatic) April 22, 2019
اس کے بعد دونوںرہنماوں کی ملاقات ہوئی ،جس میں خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Prime Minister Imran Khan meets President Hassan Rouhani at Sa'dabad Palace in #Tehran.#Pakistan ?? #Iran ?? pic.twitter.com/suF7ga5DaH
— Govt of Pakistan (@pid_gov) April 22, 2019
وزیر اعظم نے دورہ ایران کے آغاز پر مشہد میں مختصر قیام کیا، صوبہ خراسان کے گورنر جنرل علی رضا حسینی اور دیگر سینئر حکام نے مشہد ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مشہد میں قیام کے دوران عمران خان نے امام رضاؒ کے مزار پر حاضری دی، دعا کی اور نوافل ادا کئے۔
انہوں نے مزار کے احاطہ میں قرآن پاک میوزیم کی زیارت کے علاوہ روزہ کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی سے بھی ملاقات کی۔ عمران خان نے محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاکستان سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کو سہولت دینے پر صوبہ خراسان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔خراسان صوبہ کی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کثیرالجہت شعبوں میں ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، روضہ کے متولی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے مشہد جیسے مقدس شہر سے اپنے دورہ کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ جن اصولوں پر نبی اکرم ﷺ نے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی، وہ اصول ہماری حکومت کے لئے مشعل راہ ہیں، پاکستانیوں نے کبھی فراموش نہیں کیا کہ ایران ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔
بعد ازاں تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم آج اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر ظفراللہ مرزاور ندیم بابر شامل ہیں۔