اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستانی عوام بھی سری لنکامیں دہشت گرد حملوں سے افسردہ ہیں

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سری لنکامیں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی میں ہلاک افرادکےاہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کےعوام بھی دہشت گرد حملوں سے افسردہ ہیں، مشکل کی گھڑی میں سری لنکن عوام کےساتھ ہیں، پاکستان دہشت گردی سے متاثر رہا، سرلنکن عوام کا دکھ سمجھتے ہیں۔عمران خان نے کہا دہشت گردی کی کوئی سرحد اور کوئی مذہب نہیں، دہشت گردی نے پوری دنیا کے امن کو نقصان پہنچایا، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کیلئے سری لنکا کو تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان بھرپور تعاون جاری رکھےگا۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل سری لنکا میں مسیحی تہوارایسٹرکے موقع پرگرجا گھروں اورہوٹلوں پرہونے والے 8 بم دھماکوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔