اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,372FansLike
9,992FollowersFollow
566,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایران جتنا چاہے اتنا تیل برآمد کرسکتا ہے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران جتنا چاہے اتنا تیل برآمد کرسکتا ہے اور اس بارے میں کسی پابندی کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ ٹوئٹر سائٹ پر ایک بیان میں رہبرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے تیل کی فروخت پر پابندی لگانے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔امریکہ نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ان تمام ملکوں کو ایران سے تیل کی خریداری کے لیے دی جانے والی چھوٹ آئندہ ہفتے ختم کردے گا جنہیں ایرانی تیل کی درآمد پر عائد پابندیوں سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔امریکی حکام کا کہناہے کہ استثنیٰ واپس لینے کا مقصد ایرانی تیل کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت محدود کرکے تہران پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اپنی پالیسیاں تبدیل کرے۔امریکہ کے اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں منگل کو گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔امریکہ نے اپنے اتحادیوں کو ایرانی تیل کے بجائے متبادل ذرائع سے تیل حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع کے حصول میں اُن کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔