اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اگر ہم نااہل ہیں تو آپ نااہل ترین تھے یا ناکام ترین ترین ؟

سابق وزیر خزانہ اسد عمر وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے بعد پہلی بار ایوان میں آئے تو حکومتی ارکان نے ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی حکومت کے گزشتہ دور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ایک وزیر خزانہ کی تبدیلی اگر ناکامی ہے تو پیپلز پارٹی کے دور میں 4 وزرائے خزانہ تبدیل ہوئے، کسی ملک کی معیشت مانپنے کا یہ کوئی پیمانہ نہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں قرضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو قرضوں کی بڑی فکر ہے کہ قرضے بڑھ رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں قرضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا اور پی پی حکومت نے 4 سورما وزیر خزانہ بدلے، اب بتائیں اگر ہم نااہل ہیں تو آپ نااہل ترین تھے یا ناکام ترین ترین تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال خزانے کو بےدردری سےلوٹا گیا، اب ان پر گھیرا تنگ ہورہا ہے جو حکومت نہیں کررہی، یہ نیب اور عدالتیں کررہی ہیں، فالودے والوں کے اکاؤنٹس سے پیسے نکل رہے ہیں، ان حالات میں انہیں پریشانی تو ہوگی، اس کا اظہار کرنا ان کا حق ہے، جب سوئس اکاؤنٹس، سرے محل، دبئی ٹاور اور پارک لین کے اپارٹمنٹ خطرے میں ہوں اور اس کے ساتھ ایک ایسی حکومت ہو جو ملک کے معاشی مافیا کے سامنے کھڑی ہو جب ان کو دروازے بند ہوتے نظر آئیں تو ان کا اور ان کا ملاپ بہت طاقتور جوڑ ہے جو سنائی دے رہا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان غیور ملک ہے، کسی کے کہنے پر گھٹنے نہیں ٹیکے گا، کوئی آسان حل نہیں، ہم نے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی کرنے ہیں، اگر عوام کو نظر آئے گا کہ بہتری کا سفر شروع ہورہا ہے تو وہ مشکل برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

D……………………..کو ن ہے نااہل ترین ؟

کو ن ہے نااہل ترین ؟کس کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے؟کون کس کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ؟ اسد عمر ایساکیا کہہ رہے ہیں؟سنئیے ،جانئیے اور اپنی رائےکے اظہار کیے لیے ہی رپورٹ ملاحظہ کریں۔۔۔#NEWSAlert,#BreakingNews,#NA,#AsadUmer,#PTI,#PPP,#NAB,#Pakistan,#NEWS

Gepostet von News Alert am Mittwoch, 24. April 2019