اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,533FansLike
9,993FollowersFollow
567,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سعودی بحری محافظوں نے ایرانی تیل بردار جہازکو بچا لیا

رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کے بحری محافظوں نے بحیرہ احمر میں خراب ہونے والے ایرانی تیل بردار جہاز کو مدد فراہم کے کر بچا لیا۔رپورٹس کے مطابق ایران کا تیل بردار بحری جہاز جدہ کے قریب بحیرہ احمر میں رواں دواں تھا کہ لیکیج کے باعث اس کا انجن خراب ہو گیا۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز کو ریسکیو کرنے کے لیے تہران نے باضابطہ طور پر ریاض سے مدد کی درخواست کی تھی۔گزشہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک مختلف علاقائی تنازعات میں الجھے رہے ہیں۔رائٹرز کے مطابق جدہ کے ساحل سے 43 میل جنوب مغرب میں ایران کے تیل بردار جہاز ‘ہیپینیس 1’ میں فنی خرابی ہو گئی تھی۔ جہاز پر عملے کے 26 افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق متاثرہ جہاز کے کیپٹن نے انجن خراب ہونے کی شکایت کی جس کے بعد سعودی کوسٹ گارڈز نے جہاز کو ریسکیو کیا۔جہاز میں خرابی کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے مستقبل مندوب نے اپنے سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا اور مدد کی درخواست کی جس سے سعودی عرب کے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا۔حکام کے مطابق جہاز کے نچلے حصے میں لیکج ہوئی تاہم تیل کا رساؤ نہیں ہوا جس کی وجہ سے سمندری ماحول کو کسی قسم کے نقصان پہنچنے کا خدشتہ نہیں۔