اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن ایک بار پھر تیز، مختلف اضلاع میں دکانیں، پتھارےمسمار،سامان ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کردیا۔ انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران ضلع کورنگی، شاہ فیصل ٹاؤن میں 3نالوں پر تعمیر کی گئیں 27 دکانیں مسمار کردیں۔ ضلع جنوبی میں شاہ ولی اللہ روڈ، میٹروپول ہوٹل کے نزدیک، ضلع شرقی میں پٹیل پاڑہ، لسبیلہ چوک پر فٹ پاتھوں اور سڑک پر قائم مختلف تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ ضلع کورنگی میں ڈائریکٹر لینڈ ڈسٹرکٹ کورنگی مسرت علی خان، اسسٹنٹ کمشنر و ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خالد جبکہ ضلع جنوبی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آصف جیٹھا، نعمان احمد، علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس کی موجودگی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سڑکوں اورفٹ پاتھوں پر لگائے گئے تمام کیبن، اسٹالز، پتھارے، گنے کی مشین، ٹھیلے، کرسیاں، میزیں اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی میئر کراچی وسیم اختر کی ان ہدایات پر کی گئی۔