سرگودھا میں ازبکستان انٹر نیشنل ہاکی ٹیم کی آمد

سرگودھا(آصف جوئیہ سے)
سرگودھا میں ازبکستان اور کمشنر الیون سرگودھا کے درمیان ہاکی میچ کھیلا گیا،جس میں کمشنر الیون نے ازبکستان کو 6-1 سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔میچ کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیےاور کہاکہ پاکستان میں بہت جلد انٹرنیشنل ایونٹس ہونگے۔ میچ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئےتھے۔ہاکی میچ کو دیکھنے کیلئے ،آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعدادموجود تھی ۔ازبکستان ٹیم کے کوچ نے پاکستان سیکورٹی کی تعریف کی اور جلد انٹرنیشنل ایونٹس کے پاکستان میں ہونے کی نوید سنائی۔