اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

موبائل فون کی وجہ سے میڈوناتنہا رہ گئی ہیں

معروف سنگر میڈونا ان دنوں ایک ایسی جنگ لڑ رہی ہیں جس کا شکار وہ خود بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں عمر رسیدہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اس وقت ان کی عمر تقریباً 60 سال ہے جس کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں ان کے مقابلے میں کم عمر سنگرز کو زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔ایک برطانوی رسالے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑی عمر ہونے کی وجہ سے اب وہ اتنی خوبصورت نہیں رہیں، اب وہ اچھا گا نہیں سکتیں یا اب اُن میں پہلے جیسا ٹیلنٹ نہیں رہا۔اُنہوں نے کہا کہ اب تک اُنہوں نے شادی بھی نہیں کی اور یہ سب وہ وجوہات ہیں جن کا بہانہ بنا کر اب اُنہیں خاموش کر دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔میڈونا نے سن 1982میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس طرح ان کا کیرئیر کئی دھائیوں پر مشتمل ہے۔وہ دنیا بھر میں 300 ملین ریکارڈز اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ ان کی عمر ساٹھ سال ہے اور بڑھتی عمر میں کام نہ دئے جانے کے خلاف وہ جنگ لڑ رہی ہیں۔اس جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال میں وہ کسی سے نہیں ڈرتیں اور سب کے سامنے اس جنگ میں شریک ہونے کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔میڈونا نے شادی نہیں کی لیکن ان کے چھ بچے ہیں۔میڈونا کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو تیرہ سال کی کم عمری میں موبائل فون دلانا ان کی بڑی غلطی تھی۔ فون کے سبب وہ اپنے بچوں کی زندگی سے دور ہو گئی ہیں۔ اب بچے انہیں وقت ہی نہیں دے پاتے۔ موبائل فون بچوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا لیکن وہ تنہا رہ گئی ہیں۔