اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسد عمرپھر سے کپتان کی ٹیم کا حصہ،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کاعہدہ تیار

حکومت نے اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایت جاری کر دی۔ اس وقت تحریک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں، قواعد کے تحت اسد عمر کو پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن نامزد کیا جائے گا، ممبر بننے کےبعد اسد عمر کو قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔