اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رضا باقر کوگورنر اسٹیٹ بنک لگانا پاکستان کی بھول ہے

نیوز الرٹ (شہزاد علی سے)سابق صدر آصف علی زرداری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیااور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔کیونکہ نیب نے نو مئی کوسابق صدر کو طلب کر رکھا ہے جس پر ان کو اپنی گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت کو دی جانے والی درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ انھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی،اسلام آباد عدالت میں پیشی کے بعد سابق صدر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک کا عندیہ دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف سیاسی تحریک تو چلے گی،اصل سوال یہ ہےکہ حکومت کیخلاف تحریک کب چکے گی ، این آر او کے معاملے پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کہیں خود کو این آر او نہ دے دیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ رضا باقر کوگورنر اسٹیٹ بنک لگانا پاکستان کی بھول ہے،پاکستان کی معاشی تاریخ میں یہ بات یاد رکھی جائے گی، آصف زرداری نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں پاکستان نے آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر لگا کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔