اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملکی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نےکہاہے کہ حکومت نے ملکی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں؟ نااہل حکمران اسی شش وپنج میں رہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف نے کے پاس ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے۔ 9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مشکلات میں مبتلا ہیں جبکہ دوسری جانب حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ حکومت کا یہ تجربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔