اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف مستعفیٰ

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جب کہ انہوں نے عہدے سے استعفی دینے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ہارون شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، وزیراعظم کو استعفیٰ بھی بھجوا دیا ہے ان کی جانب سےاستعفی منظورہوتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سرکاری بورڈ ہارون شریف کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے مختلف معاملات پر اختلاف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔