اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نريندر مودی دوسری باربھارت کے وزیراعظم منتخب

نريندر مودی نے دوسری مرتبہ بھارت کی وزارت عظمی کا حلف اٹھا ليا ہے۔ حلف برداری کی يہ تقريب دارالحکومت نئی دہلی کے ميں صدارتی محل ميں منعقد ہوئی، جس ميں کئی ممالک کے سربراہان، بالی وڈ کے فلمی ستاروں اور سياستدانوں سميت تقريباً آٹھ ہزار افراد نے شرکت کی۔ آئندہ چند گھنٹوں ميں مودی اپنی کابينہ کے پچاس وزراء کے ناموں کا اعلان بھی کرنے والے ہيں۔ اس موقع پر حزب اختلاف کی پارٹی کانگريس کے رہنما راہول گاندھی بھی موجود تھے۔ اطلاع ہے کہ گاندھی کانگريس کے ليڈر کی پوزيشن سے سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتے ہيں۔