اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 312 رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈکپ میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 312 رنز کا ہدف دیدیا۔ جیسن روئے،جوئے روٹ، کپتان مورگن اور آل رائونڈر بین سٹوکس نے نصف سنچریاں بنائیں۔انگلینڈ کی طرف سے جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا تاہم سپنر عمران طاہر نے پہلے ہی اوورز میں بیرسٹو کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ جوئے روٹ نے روئے کیساتھ مل کر بیٹنگ کو سہارا دیا۔ دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں تاہم جیسن روئے 54 رنز بنا کر پھلواکیو کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین روٹ تھے جنہوں نے 51 سکور کی باری کھیلی اور ربادا کی گیند پر پویلین لوٹے۔ کپتان مورگن نے 60 گیندوں پر 57 کی باری کھیلی۔ جوز بٹلر 18 پر نگیڈی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔بین سٹوکس نے سکور کو آگے بڑھایا تاہم دیگر بیٹسمین جلد آئوٹ ہوتے گئے۔ معین علی 3، ووکس 13 رنز بنا کر وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم آل رائونڈر سٹوکس نے 79 گیندوں پر 89 سکور کی باری کھیلی۔ انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 311 رنز بنائے۔ سائوتھ افریقہ کی طرف سے نگیڈی نے 3، ربادا، عمران طاہر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، پھلواکیو نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔