اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

، احتساب وہ جو نظر آئے، بریگیڈیئرسمیت ایک سول افسر کو سزائے موت ایک افسر کو عمر قید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی 2 فوجی افسران کو سزائے موت اور ایک افسر کو قید کی سزا کی توثیق کر دی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید کی سزا کی توثیق کی گئی ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے مطابق بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور ایک سول افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کی سزائے موت کی توثیق کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ تینوں افسران کو حساس راز افشا کرنے اور جاسوسی کے الزامات پر سزائیں سنائی گئی ہیں۔سول اور فوجی افسران پر قومی سیکورٹی کے راز افشا کرنے پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

واضح رہےکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کو بھی کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑا۔ اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ مل کر کتاب لکھی جس پر کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑا۔