اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹیم ہار کا خوف نکال کر کھیلے، وزیراعظم کا ٹیم کو پیغام

وزیراعظم پاکستان اور ورلڈکپ 1992 کی چیمپیئن ٹیم کے کپتان عمران خان نے قومی ٹیم کو تجویز دی ہے کہ وہ شکست کا خوف دل سے نکال کھیلے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرکے وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘میری آج ٹیم کو نصیحت وہی ہے جو میں اپنے کھلاڑیوں کو میچ سے قبل کہتا: اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھاؤ، اپنے دماغ میں ہار کا خوف نہیں آنے دو، اپنی حکمت عملی پر غالب رہو، کھیل کی آخری گیند تک لڑو۔’ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور حمایتی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہے۔