اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہباز شریف9 جون کوپاکستان واپس پہنچیں گے

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق اب وہ 9 جون کو علی الصبح وطن واپس پہنچیں گے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی وطن واپسی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 9 جون بروز اتوار صبح 4 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔مریم اورنگزیب نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے، نالائق اور نااہل مخالفین منفی سیاست کے لئے مصنوعی بیانیہ کا سہارا تلاش کریں، شہباز شریف کی وطن واپسی سے حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔واضح رہے کہ شہباز شریف کے بیرون ملک قیام کو مبینہ طور پر خفیہ ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا۔