اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم بیوی، بچوں اور بہنوں کے اثاثے ڈکلیئر کریں

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی سے جو فائدہ اُٹھائے گا آپ اُس کو جیلوں میں ڈالیں گے، علیمہ باجی کس جیل میں ہیں، وزیراعظم پہلے خود بیوی، بچوں اور بہنوں کے اثاثے ڈکلیئر کریں، حکومت نے 10 ماہ میں 30 ہزار ارب قرضہ لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی، آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ عوام کی جیبیں خالی کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علیمہ باجی، جہانگیر ترین، فیصل واوڈا کو بے نامی اثاثے حلال کرنے کا موقع دیا گیا، عمران خان صاحب عوام سے کئے گئے وعدوں کا جواب کون دے گا ؟۔