اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے نام بتائے جائیں

پیپلز پارٹی کی نائب صدراور سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم پاکستان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا قوم سے خطاب کرنا ہے تو پارلیمان میں آئیں، پارلیمان کا اجلاس چل رہا ہے لیکن خطاب ٹی وی پر ہو رہے ہیں، جس اسکیم پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اس پر عوام کیسے اعتماد کریں گے، قوم کو انتظار تھا وزیراعظم پالیسی کا اعلان کریں ، لیکن وزیراعظم کے خطاب میں سوائے الزام تراشی کے کچھ نہیں تھا۔سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا ایسا لگتا ہے گزشتہ ایمنسٹی کی طرح یہ ایمنسٹی بھی ناکام ہو گئی ہے، وزیراعظم بتاتے بجٹ میں عوام کو کتنا ریلیف دیا جائے گا، اس حکومت نے 10 ماہ میں کوئی معاشی ٹارگٹ حاصل نہیں کیا۔ شیری رحمان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے نام بتائے جائیں، معیشت چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے چلائی جا رہی ہے۔