اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قوم میں جذبہ آگیا تو 10 ہزار ارب ٹیکس جمع ہوسکتا ہے

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہاہے کہ پاکستان کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، عوام سے لیا ہوا آدھا ٹیکس قرض کی قسط میں چلا جاتا ہے، حکومت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ٹیکس نہیں دیں گے تو ہم ملک کو اوپر نہیں اٹھا سکتے، جب تک کوئی قوم اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کرے اللہ بھی اس کی حالت نہیں بدلتا، پاکستانی قوم باصلاحیت ہے، جذبہ آگیا تو 10 ہزار ارب ٹیکس جمع کرسکتی ہے، 30 جون کے بعد اثاثے ظاہر کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔