اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آج ہی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں

قومی اسمبلی کے اجلاس میںخطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے نیب کے سامنے کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا، انہوں نے آصف زرداری نے نیب کے ہر سوال کا جواب دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج ہی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، خواجہ سعد رفیق کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔قائد حزب اختلاف کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مجھے اس معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے کچھ وقت دیں۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے وزیر توانائی عمر ایوب کو ٹوئٹ کر کے مبارکباد دی کہ آپ نے بجلی کا مسئلہ حل کر دیا ہے، یہ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔فواد چوہدری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دوست فواد چوہدری سے ان کا عہدہ چھن لی گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ فواد چوہدری عہدہ چھن جانے کے بعد ڈپریشن میں چلے گئے ہیں۔شہباز شریف کی گفتگو کے دوران فواد چوہدری بھی ایوان میں آگئے جس پر صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب، بڑی لمبی عمر ہے آپ کی۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ فواد چوہدری کا سائنس کی دنیا میں ڈنکا بج رہا ہے، فواد چوہدری نے عید کے چاند کے حوالے سے بھی کیمیائی نسخے نکالے ہیں۔