اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سب حکومت کرتی ہے،عمران خان کو لندن بھاگتا دیکھ رہا ہوں

نیوز الر ٹ اسلام آباد(شہزاد علی سے)نیب کی جانب سے سابق صدر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے دفتر اور 500 اہلکار احتساب عدالت کے باہر تعینات تھے جب کہ رینجرز اہلکار بھی گشت پر ہیں تھے۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک حکام کی معاونت سے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، ملزم کو گرفتار کیا ہے، تفتیش کے لیے ریمانڈ کی ضرورت ہے۔جج ارشد ملک نے استفسار کیا آصف زرداری کو کن بنیادوں پر گرفتار کیا پہلے یہ بتائیں جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا میں گرفتاری کی بنیاد پڑھ کر بتا دیتا ہوں۔نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔احتساب عدالت نے تقریباً ایک گھنٹہ بعد فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جا نب سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری دباؤ ڈالنے کے لیے ہے، سیلکٹڈ وزیراعظم کو کچھ پتہ نہیں، وزیر داخلہ سب جانتے ہیں، گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے، میں نے کہا تھا سب حکومت کرتی ہے، عمران خان کو لندن بھاگتا دیکھ رہا ہوں، پرویز مشرف سیاست دان نہیں اس لیے گرفتاری سے ڈرتے ہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا میرے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، ہم نے سزائے موت پر بھی پابندی لگا رکھی تھی۔