اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ایران نرم رویہ اختیار کرے وگرنہ معیشت کو تباہ ہوتادیکھے

امریکہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے واشنگٹن کو دی گئی دھمکیوں کو رد کر دیا ہے۔ امریکن اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایران یا تو ایک عام ملک کی طرح کا رویہ اختیار کرے یا پھر اپنی معیشت کو تباہ ہوتا ہوا دیکھتا رہے۔ جواد ظریف نے گزشتہ روز جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں امریکہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پابندیوں کے ذریعے ایران پر اقتصادی جنگ تھوپ رہا ہے اور یہ کہ اس جنگ کے حامی زیادہ دیر محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھاکہ جرمن وزیر خارجہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔