اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک میں استحکام اور امن آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کے ثمرات ہیں

آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک اور قومی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ملک کی اندرونی سلامتی، درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے پر تفصیلی غور کیا گیا اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فروری میں تنازع کے دوران بھارت کو بھرپور جواب دینے کوسراہا اور کہا کہ فروری میں پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کو درپیش کسی بھی طرح کے خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ملک میں استحکام اور امن آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کے ثمرات ہیں۔