اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اورنج لائن منصوبہ: تعمیراتی کمپنیوں کو بینک گارنٹیز واپس کرنے کا حکم

اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، پنجاب حکومت کے وکیل کی جانب سے یہ موقف اختیار کیاگیا کہ اورنج لائن منصوبے کا سول ورک مکمل ہو چکا، چینی ٹھیکیداروں کو ڈیڈلائن کے مطابق کام حوالے کر دیا ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو منصوبے کے نگران سبطین فضل حلیم کو ہٹانے سے روک دیا، جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ سبطین فضل حلیم پہلے دن سے منصوبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں، نئی تعیناتی ہونے تک سبطین فضل کام جاری رکھیں گے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ نومبر میں اورنج لائن منصوبہ مکمل ہونا ہے، اورنج لائن ٹرین چلنے تک کیس بند نہیں ہوگا، عدالت نے رجسٹرار آفس کو حکم دیا کہ تعمیراتی کمپنیوں کو جمع کرائی گئی ایک ایک کروڑ روپے کی بینک گارنٹیز واپس کی جائیں۔