اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئیٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت ملک و قوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی، عمران خان کی قیادت میں روشن مستقبل کیلئے جدوجہد اور قربانی رنگ لائے گی، بجٹ خوشحال، خود انحصار اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کی طرف قدم ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ عوام دوست ہےاور آنیوالے ماہ و سال قوم اور ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کریں، عوام کی خوشحالی کا نصب العین حاصل کر کے رہیں گے۔