عمران خان تاجر برادری کو صرف دلاسے اور آسرے دینے آئے ہیں۔ ناصر حسین شاہ

سندھ(نیوزالرٹ) پی پی پی سینئر رہنما سیدناصرحسین شاہ کا عمران خان کے دورہ کراچی پر ردِعمل ،تاجر برادری کو حکومت کے جھوٹے وعدوں اور دعوٰوں پر یقین نہیں رہا۔ ۔عمران خان ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں۔مزدور سےلیکر تاجر تک سب ٹیکسوں کے عذاب سےمتاثر ہیں۔صنعتیں تیزی سے بند ہورہی ہیں اور حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔عمران خان کراچی پیکیج کے اعلان کردہ 162 ارب روپے کہاں ہیں؟وفاقی حکومت نے کراچی کی عوام کو صرف احساسِ محرومی دیا ہے۔وفاقی حکومت کراچی کے 3 اسپتال سنبھال نہ سکی ملک کیسے سنبھالے گی۔عمران صاحب اب لوگ آپکی باتوں میں نہیں آئیں گے۔عمران خان کو لانےوالے خود بھی پریشان ہیں۔