اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مفتاح اسماعیل گرفتار نہ ہوسکے،نیب ٹیم اپنا سا منہ لیکر رہائشگاہ سے روانہ

نیب کی ٹیم سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچی تھی لیکن اسے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کے بعد واپس جانا پڑا. خیال رہے کہ چیئرمین نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتاری کیلئے مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں جس کے بعد مفتاح اسماعیل کو بھی آج گرفتار کرلیا جائے گا۔نیب نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین نیب نے سابق وزیر خزانہ کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد مفتاح اسماعیل کے گھر میں داخل ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل گھر کے اندر ہی موجود ہیں۔نیب ٹیم خواتین اہلکاروں کے ہمراہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچی تو ملازمین نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔ مفتاح اسماعیل کے سیکیورٹی سپروائزر نے نیب ٹیم کو روک دیا اور کہا کہ مشاورت کے بغیر دروازہ نہیں کھول سکتا۔
ذرائع کے مطابق یہ بھی نیب راولپنڈی کا کیس ہے، اس لیے مفتاح اسماعیل کو بھی راولپنڈی ہی بھیجا جائے گا اور ان کا راہداری ریمانڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔