اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع کر لیا

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلئے دائر کر دی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت دی جائے۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم بھی عدالتی احاطے میں موجود ہے، ضمانت منسوخ ہوئی تو مفتاح اسماعیل کو گرفتار کیا جائے گا۔ گزشتہ روز نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، مگر گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔
مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کو شاہد خاقان عباسی جیسا مخلص شخص کم ہی ملے گا، وہ شریف اور ایماندار شخص ہے، میرے گھر پر چھاپوں کی ضرورت نہیں تھی، مجھے جب بھی بلایا گیا میں نیب میں پیش ہوا، اب عدالت آیا ہوں، عدالت میں اپنی درخواست رکھوں گا، جو عدالت کا فیصلہ ہوگا میں تسلیم کروں گا۔