اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,526FansLike
9,998FollowersFollow
567,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مجھ پر ایف آئی آر نہیں بلکہ جج ارشد ملک پر ہونی چاہیئے

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ جو ڈیل کی باتیں کر رہے ہیں ان کو خود اس کی اشد ضرورت ہے، پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان کیساتھ سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ پارٹی کریگی، پارٹی مشاورت کے بعد سڑکوں پر آئیں گے، جب ہم سڑکوں پر نکلیں گے تو سب دیکھیں گے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو 5 سال دینے کیلئے تیار ہیں لیکن عوام نہیں دیں گے، اب کسی کی جرات نہیں کہ آمریت کی طرف دیکھے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم اسمبلی نہ جاتے تو حکومت کی نا اہلی سامنے نہ آتی، آئین اور قانون میں درج ایک لفظ بھی ادھر ادھر نہیں ہونا چاہیئے، پرویز مشرف بیمار ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، کسی پارٹی کے بغیر ہڑتال کامیاب ہونا حکومتی نا کامی ہے، جتنے مرضی کارکن گرفتار کرلیں، ڈرنے والے نہیں۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہاکہ بے گناہ نواز شریف کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔جج کو کیو ں نکالا؟ مجھ پر ایف آئی آر نہیں بلکہ جج پر ہونی چاہیئے۔جج صاحب بچے تو نہیں کہ ان کو ورغلایا جائے۔وہ سب کے پاس جا جا کے کہتے رہےکہ مجھے بلیک میل کرو نا۔ میر ے پاس جج ارشد ملک کے تمام ایفی ڈیفٹ کے جوابات ہیںاگر مجھے دیوار سے لگانےکی کوشش کی گئی تواور ویڈیوز سامنے لاؤں گی۔