اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔سابق وزیراعظم کو ایل این جی کیس میں نیب نے گذشتہ روز اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ سے حراست میں لیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید کے وعدہ معاف بننے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔