بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم

برطانیوی میڈیاکےمطابق بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں، رائل فیملی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے بورس جانسن کے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو متنخب وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، انہوں نے جو حکومت بنانے کی دعوت دی میں نے قبول کر لی، عوام میرے مالکان ہیں، میرا کام آپ کی خدمت کرنا ہے، گلیوں کوچوں کو محفوظ کرنا چاہتا ہوں، عوام کی حفاظت کیلئے 20 ہزار نئے پولیس اہلکار تعینات کریں گے، اب فیصلوں کا وقت آ گیا ہے۔ مسائل کے حل کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ تعلیم اور سوشل سیکٹر میں جتنے بھی مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے یورپی یونین کو ایک پیغام بھیجا اور کہا کہ ہم بریگزٹ کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ ہم ڈیل کے بغیر بھی یورپی یونین سے نکل جائیں۔ بریگزٹ عوام کا بنیادی فیصلہ ہے۔ ہمارے لیے بہت ساری مشکلات ہیں تاہم ہر طرح کے مسائل کا سامنے کرنے کیلئے تیار ہے۔
بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ میں برطانوی شہریوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہ صرف آپ لوگوں کے لیے کھڑا ہوں۔ میں پورے انگلینڈ کا وزیراعظم ہوں۔ برطانیہ کے 20 ہسپتالوں کو اپ گریڈ کروں گا۔ یورپی یونین کیساتھ تین سال سے جاری ملک میں بے یقینی کی فضا کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے مخالف کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔