اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دہلی کےریلوے ٹریک سے ملنے والی آرمی افسر کی لاش معمہ بن گئی

دہلی کے ریلوے ٹریک سے گزشتہ صبح ایک لاش ملی جس کی شناخت کیپٹن دیواکر پوری کے نام سے ہوئی ہے ، تا حال موت کا سبب سامنے نہیں آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موت کے گھاٹ اترنے والا یہ افسر بھارتی آرمی کے میڈیکل کور کا ملازم تھا اور دہلی کا رہنے والا تھا۔ اس کی لاش ریلوے ٹریک پر گزشتہ روز صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ملی ، اس سے کچھ دیر قبل ہی شتابادی نامی ٹرین وہاں سے گزری تھی۔کیپٹن دیواکر نے حال ہی میں لکھنو میں ایک ٹریننگ میں شرکت کی تھی اور شرم جیوی ایکسپریس سے واپس گھر لورٹ رہا تھا ، اس نے صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ٹرین لی تھی۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کیپٹن پوری کی پوسٹنگ بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر کے علاتے پلواما میں کردی گئی تھی جس کے سبب وہ خوش نہیں تھا اور وہاں نہیں جانا چاہتا تھا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک ریلوے مسافر نے کیپٹن کو پرانے دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر اٹھایا ، اور وہ جلدی میں اپنا سامان وہیں بھول گیا۔ بعد وہ سامان ریلوے پروٹیکشن فور س کے پاس جمع کرادیا گیا تھا۔پولیس کو اپنی ابتدائی تفتیش سے یہ خودکشی کا کیس لگ رہا ہے تاہم معاملے کے دیگر پہلو بھی مدنظر رکھے جارہے ہیں۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے جس کی رپورٹ آنے پر ہی تحقیق کی گاڑی آگے بڑھے گی۔