اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم نے خطےمیں قیام امن کیلئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دےدیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطےمیں قیام امن کے لئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دیا اور کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں خطے میں قیام امن ہو۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی، زلفی بخاری اور علی جہانگیرصدیقی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں دورہ امریکا کے نتائج کاجائزہ لیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کے لئے امریکی صدر کا وژن قابل تعریف قرار دیا۔ اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی صدر کی تجاویز پرگفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں خطے میں قیام امن ہو، امریکی صدر متفق ہیں پاک امریکا مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں، مضبوط تعلقات پرعلاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔