اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر آخری کارڈ کھیل لیا ہے

وزیراعظم عمران خان کا سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ مودی سرکار کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بھی ہٹلر جیسی سوچ کی حامل ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے۔ پوری دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ نہتے کشمیریوں پر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ رائے عامہ کی جنگ ہے اور ہم نے یہ جنگ جیتنا ہے لیکن خطرہ ہے کہ بھارت توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، ہم جنگ کا راستہ نہیں چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر آخری کارڈ کھیل لیا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی سفارتی، سیاسی، قومی اور عالمی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی اپنے نظریات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ امکان ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں کارروائی کرکے پاکستان پر الزام لگائے گا۔انہوں نے مزیدبتایا کہ امریکا سمیت پوری دنیا کو بھارتی عزائم سے باخبر رکھ رہے ہیں۔ دنیا کو بتائیں گے کہ مودی سرکار نسل پرست لوگوں کا ٹولہ ہے۔ یہ ٹولہ بھارت میں صرف ہندوؤں کو دیکھنا چاہتا ہے