اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ۔اسلام آباد کے سیکیٹر آئی ایٹ میں‌ سردار مظفرعباسی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ گولی سردار مظفر عباسی کے بے حد قریب سے گزری، خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہے۔اطلاعات کے مطابق مظفر عباسی پر فائرنگ اس وقت کی گئی، جب وہ واک کر رہے تھے، انھوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔
دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو دی جائے۔چیئرمین نیب نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سردار مظفر عباسی کی سیکورٹی سخت کی جائے۔سردارمظفرعباسی پاناما کیس میں نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر تھے، نیب کےاعلیٰ افسران نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔سردار مظفر عباسی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے گولی چلانے والے کو نہیں دیکھا، ادھر پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔