اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفتر خارجہ طلب

ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہریوں اور فوجی جوان کی شہادت پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بٹل اور لیپہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری محمد عزیز اور منیب شہید ہوئے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان رمضان بھی شہید ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے بھارتی فوج ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، بھارت اپنی فوج کو 2003 کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے، بھارتی فوج کا جان بوجھ کر سول آبادیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔