اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایران نے نیا میزائل سسٹم تیار کرلیا

ایران نے اپنے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے کسی بھی میزائل حملے سے تحفظ کے لیے نیا میزائل سسٹم تیار کرلیا۔ امریکا اور عرب ممالک سے شدید کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے نیا میزائل سسٹم متعارف کرانے سے خطے میں مزید تشویش پائی جاتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیا میزائل سسٹم لانگ رینج کے ساتھ ساتھ ہدف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے، مذکورہ سسٹم ایرانی ساخت کا ہے۔
ایران میں سرکاری ٹی وی پر نئے میزائل سسٹم ’موبائل بوار 373‘ کی تقریب رونمائی بھی ہوئی جس میں ایرانی صدر حسن روحانی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔یہ میزائل سسٹم 300 کلو میٹر دور سے حملوں کا پتہ لگانے، 250 کلومیٹر کے فاصلے پر حملے کو روکنے اور 200 کلو میٹر کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا یہ میزائل ڈیفنس سسٹم روس کے ’ایس 300‘ کے مقابل ہے۔ خیال رہے کہ روسی میزائل سسٹم خریدنے پر امریکا کے ترکی سے شدید اختلافات بھی سامنے آئے تھے۔