اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لیگی رہنما مریم نواز کے خلاف پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ موخر

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیرسماعت مریم نوازپارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا، عوامی عہدہ رکھنے پر ان کے خلاف تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ مریم نواز کے عہدے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے مریم نواز کے مسلم لیگ ن کا عہدہ رکھنے سے متعلق کیس میں وکلاء کو مزید معاونت کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک مؤخر کردی ہے۔