اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیب اسلام آبادنے ایل این جی کیس میں زیر حراست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی ٹرمینل ون سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ان کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔
دوران سماعت شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کوئی جرم ہی نہیں کیا، چاہتا ہوں حقیقت دنیا کے سامنے آ جائے، نیب کو میرا 90 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کومزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ نیب نے 18 جولائی کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔ نیب کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیرِ پیٹرولیم ایک ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔